مزید خبریں

یوسی شریف کالونی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریںگے،نادرعلی خان

کراچی(پ ر) جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کے مسائل بلاتفریق حل کیے ہیں۔یوسی شریف کالونی کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریںگے۔یہ بات یوسی تھری شریف کالونی لانڈھی کے جماعت اسلامی کے چیئرمین کے امیدوار نادر علی خان لودھی نے اپنے پینل کی اسکرونٹی مکمل ہونے پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔نادر علی خان لودھی نے کہا کہ وہ پہلے بھی چیئرمین کی ذمے داری ادا کر چکے ہیں اور نعمت اللہ خان کی قیادت میں ہم نے بلاتفریق شہریوں کی عملی خدمت کی ہے۔کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی ہی کامیاب ہوگی اور جماعت اسلامی کا ہی میئر منتخب ہوگا اور شہر میں تعمیر وترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔