مزید خبریں

برطانیہ میں سنگین معاشی بحران ، ملک گیر ہڑتال کا اعلان

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن میں ریلوے کی 30 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتالیں آ ج سے شروع ہوں گی۔ ہڑتالوں میں 13 ٹرین آپریٹراور 40 ہزار سے زائد ملازم حصہ لیں گے۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 6دن تک لاکھوں افراد کو ٹرین سے سفر میں مشکلات ہوں گی۔ ہڑتالیں منگل، جمعرات اور ہفتے کے روز ہوں گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مزدور یونین اور ریلوے حکام کے درمیان ہڑتال ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ مزدور یونین نے آج انڈر گراؤنڈ ٹرین سروس کی بھی ہڑتال کا اعلان کیا ہے،جس کی وجہ سے سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوسکتا ہے۔ ٹرانسپورٹ فار لندن نے مسافروں کو پیدل یا سائیکل پرسفر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ آر ایم ٹی یونین نے ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف ہڑتال کا فیصلہ کیاہے،جب کہ تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ بھی ان کے اہداف میں شامل ہے۔ ہڑتال کے اعلان کے بعد ریلے حکام نے 20 سے 26 جون تک نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیاہے،جس کے تحت ہڑتال کے دوران 20 ہزار سے زائد سروسزکی بجائے صرف ساڑھے 4 ہزار سروسز فراہم کی جائیں کی۔ہڑتال والے دن ٹرین صبح ساڑھے7 سے شام ساڑھے 6 بجے تک چلیں گی۔ دوسری جانب برطانیہ کے جونیئر وزیر خزانہ سیمن کلارک نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے بحران کا شکار ہونے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔