مزید خبریں

کرناٹک میں باحجاب طلبہ کی امتحان میں دوسری پوزیشن

بنگلور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک باحجاب طالبہ الہام نے بارہویں جماعت کے امتحان میں پورے ریاست میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست کرناٹک میں ہونے والے انٹر کے امتحان میں مسلم طالبہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ منگلور کے سینٹ الوئسیئس کالج کی طالبہ الہام نے 600 میں سے 597 نمبر حاصل کیے۔ انہوں نے ریاضی، فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی میں 100 میں سے 100 جب کہ انگریزی اور ہندی میں بالترتیب 99 اور 98 نمبر حاصل کیے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اب وہ نفسیات میں گریجویشن کرنا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں سب سے پہلے حکومتی سطح پر تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد یہ معاملہ پوری دنیا میں مشہور ہوا اور ہائی کورٹ کے حجاب پر پابندی کو برقرار رکھنے کے بعد معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا۔ الہام کے ریاست بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کرنی والی شدت پسند حکومت اپنا سا منہ لے کر رہ گئی ہے۔ شدت پسند حکومت نے موقف اختیار کیا تھا کہ حجاب سے طالبات کی صلاحیتوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر الہام کا انٹرویو بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں باحجاب طالبہ نے برملا کہا کہ حجاب میری کامیابی میں رکاوٹ نہیں بنا بلکہ مجھے اس سے اعتماد ملا۔ الہام کے والد محمد رفیق نے بھی کہا کہ لباس کا انتخاب ذاتی معاملہ ہے ۔