مزید خبریں

واشنگٹن میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک‘ کئی زخمی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی دارالحکومت میں فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں میوزک شو کے دوران فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ زخمی ہونے والوں میں پولیس افسر بھی شامل ہے ،جب کہ حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہآور کی تلاش جاری ہے ۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی امریکی ریاست الاباما کے چرچ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اورایک زخمی ہوگیا تھا۔