مزید خبریں

کویت : 10ممالک کے شہریوں کا داخلہ بند کرنے پر غور

کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویتی حکومت نے ملک میں موجود غیرملکیوں کے معاملات اور دیگر مسائل کے پیش نظر 10ممالک کے ویزے مکمل طور پر بند کرنے پر غور شروع کردیا۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ اس وقت تقریباً 10 ممالک کے لیے ہر قسم کے ویزوں کو روکنے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔ ان ممالک میں سے اکثریت کا تعلق افریقا سے ہے ، جن میں مڈغاسکر، کیمرون، آئیوری کوسٹ، گھانا، بینن، مالی اور کانگو شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ ان ممالک کی غربت کا یہ حال ہے کہ ان کے پاس کویت سے جلا وطن کیے گئے شہریوں کو واپس بلانے کے لیے پرواز چلانے کی رقم بھی نہیں ہے۔