مزید خبریں

غلاف کعبہ 3 میٹراوپراٹھا دیا گیا

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) حج کی تیاریوں کے سلسلے میں غلاف کعبہ کو 3 میٹر اوپراٹھا دیا گیا۔سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق خانہ کعبہ کے گرد سفید کپڑا ڈھانپ کرعلامتی طور پر موسم حج کے آغاز کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔ حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے صدر اورامام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن سدیس نے عشا کی نما ز کے بعد کعبہ اٹھانے کے عمل میں شرکت کی۔