مزید خبریں

سعودی شہزادہ ترکی بن فیصل انتقال کرگئے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی شہزادہ ترکی بن فیصل بن ترکی جدہ میں انتقال کرگئے۔ سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلان شہزادہ ترکی بن فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی آل سعود کی وفات کی تصدیق کی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ان کی نماز جنازہ نماز عصر کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔ واضح رہے کہ شہزادہ ترکی بن فیصل 1979 ء سے 2001 ء تک سعودی عرب کی انٹیلی جنس ایجنسی جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ رہے۔