مزید خبریں

نیکی اور بھلائی کے کاموں کو پروان چڑھایا جائے، شاہ عبدالحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہاہے کہ دورِ حاضر میں ضرورت اس امر کی ہے معاشرے میںنیکی ،بھلائی کے کامو ں کو پر وان چڑھانے کیلیے انفرادی و اجتماعی کوششیں کی جائیں۔ مہنگائی کے اس دور میں صاف پانی کی مفت فراہمی بڑا کام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت کراچی شعبہ خدمت خلق کے زیر اہتمام لائنز ایریا شہداء میلاد مسجد پریڈی اسٹریٹ سے متصل فری واٹر فلٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ بے لوث خدمت کے جذبے کے ساتھ انسانیت کی فلاح و بہبود کیلیے کام کرنے والے افراد معاشرے کیلیے خیر کا باعث ہیں۔