مزید خبریں

کولمبیا: سابق باغی رہنما گستاوو پیٹرو صدارتی انتخابات میں کامیاب

بگوٹا (انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا میں بائیں بازو کے نظریات کے حامل سابق جنگجو رہنما گستاوو پیٹرو نئے صدر منتخب ہوگئے۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں سماجی اور اقتصادی تبدیلیوں کا وعدہ کیا تھا۔ لاطینی امریکی ملک کولمبیا کے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے پولنگ کا آغاز اتوار کو ہوا تھا، جس کے نتائج اب واضح ہو چکے ہیں ۔ اس دوران گستاووپیٹرو نے اپنے حریف امیدار روڈلفو ہرنینڈیز کو شکست دے دی ۔ گستاوو 50.4 فیصد ووٹ حاصل ہوئے، جب کہ ان کے حریف روڈلفو ہرنینڈیز کو 47.3 فیصد ووٹ ملے۔