مزید خبریں

فلپائن : سبکدوش صدر کی بیٹی نے نائب صدر کا عہدہ سنبھال لیا

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کے سبکدوش ہونے والے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کی بیٹی نے نائب صدر کا عہدہ سنبھال لیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ منشیات کے مسئلے سے نمٹیں گی۔ سارا ڈوٹیرٹے نے جنوبی شہر دواؤ میں تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ۔ وہ اس شہر کی میئر بھی رہی ہیں۔ تقریب میں ان کے والد اور منتخب صدر فرڈیننڈ مارکوس جونیئر بھی شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ سارا ڈوٹیرٹے 9 مئی کے انتخابات میں ریکارڈ تعداد میں ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔ وہ اور منتخب صدر مارکوس، 30 جون سے اپنے عہدے سنبھالیں گے۔