مزید خبریں

بھارت اور بنگلادیش میں سیلاب کے باعث ہلاکتیں 90 ہوگئیں

نئی دہلی ؍ ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت اور بنگلادیش میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 90 سے تجاوز کرگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک مون سون بارش اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچارکھی ہے،جس کے باعث لاکھوں افراد دربدر ہوچکے ہیں ۔ حکام نے آنے والے دنوں میں سیلابی صورت حال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بنگلادیشی حکام نے 2004 ء میں آنے والے سیلاب کے بعد اسے بدترین سیلاب قرار دیا ہے۔ بھارتی ریاست آسام میں سیلاب سے 18 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔