مزید خبریں

حادثات و واقعات میں 9افراد جاں بحق ، 10زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں 9افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود لانڈھی بھینس کالونی فیوچر کالونی سے 38سالہ ملک ابرار ولد ملک ناز کی تشدد زدہ لا ش ملی ، پولیس کے مطابق متوفی نے گولی مار کر خودکشی کی ہے ،لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثا کے سپر د کر دیاگیا ۔ سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود گلشن معمار احسن آباد پیالہ ہوٹل لاکھانی ٹاور فلیٹ سے 27 سالہ شاہ زیب ولد دلبر حسین کی پھندا لگی لاش ملی پولیس کے مطابق متوفی کے گھر والوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ متوفی کافی دنوں سے بے روزگار تھا ،شارع فیصل تھانے کی حدود گلشن اقبال بلاک 11 حسین ہزار گوٹھ میں پھندا لگی 33 سالہ نوید ولد عبدالمجید کی لاش ملی ۔گزری کے علاقے گزری پل کے اوپر ٹریفک حادثے ایک شخص ہلاک ہو گیا ، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال میں منتقل کیا گیا،اسپتال میں 40سالہ نارائنکے نام سے ہوئی۔اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن پونے 5 نمبر تھانے کے قریب ٹریفک حادثہ میں 25 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔کورنگی کراسنگ ندی کے قریب ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد ہوئی ،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی کے کیے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہو سکے ۔ادھر محمودآباد 06 نمبر ستارہ بیکری کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، متوفی اسی علاقے کا رہائشی تھا۔ بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم اسٹیل ملز چورنگی نالے کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک نامعلوم شخص جاںبحق ہو گیا۔ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی PNT کالونی گیٹ نمبر 4 طیبہ مسجد کے قریب فلیٹ کی 2nd فلور سے شخص دو دن پرانی لاش ملی ،اسپتال میں متوفی کی شناخت 45سالہ اویس ربانی صدیقی ولد محمد اسماعیل صدیقی کے نام سے ہوئی۔دوسری جانب ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے مشرف کالونی موڑ کے ٹریفک حادثہ میںپانچ افراد زخمی ہو گئے۔ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود ایوب گوٹھ علی مسجد مکان نمبر ڈی 211میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر صدف دختر مطلوب زخمی ہوگئی ، فیروز آباد تھانے کی حدود لعل کوٹھی شارع فیصل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 35سالہ ممتاز ولد ابراہیم زخمی ہوگیا ۔ شارع فیصل تھانے کی حدو دالمعروف رئل سٹی آفس میں جھگڑے کے دوران 25 سالہ ریحان خان زخمی ہوگیا ۔