کراچی (اسٹاف رپورٹر) اہلسنت ایکشن کمیٹی نے بھارت میں ہونے والے گستاخانہ واقعے کو امت مسلمہ کے ایمان پر کھلا حملہ قرار دیتے ہوئے اس روح فرسا واقعے پر حکومت پاکستان کے رد عمل کو مسترد کر دیا ہے اور متحدہ عرب امارات کے اقدامات کو امت مسلمہ کے جذبات کی عکاسی قرار دیتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں وفاقی حکومت کو دس روز کی مہلت دیتے ہوئے تین مطالبات پیش کیے ہیں، جس میں بھارتی سفیر کی فوری ملک بدری، بھارت سے تجارتی اور ثقافتی بائیکاٹ اور پاکستان سے کھیوڑہ کے نمک کے تجارتی معاہدے کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبات پر عمل در آمد نہ کیے جانے کی صورت میں ملک گیر عوامی احتجاج شروع کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔