مزید خبریں

بہادرآباد میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بہادرآباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اسکے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقابلے کی زد میں آکر ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن تھانے کی حدود بہادرآباد اسماعیل چورنگی کے قریب ملزمان راہگیروں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران پولیس موقع پر پہنچی تو پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ کی پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں نیچے گرگیا جبکہ اسکے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔