مزید خبریں

سوشل میڈیا پر وائرل عامر لیاقت کے ایکسرے جعلی قرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے عامر لیاقت کے ایکسرے کی تصاویر کو جعلی قرار دے دیا،پولیس حکام کے مطابق ان کے خاندان کے منع کرنے کے بعد کسی قسم کا کوئی ایکسرے نہیں کیا گیا اس لیے ہڈی ٹوٹنے والے ایکسرے کی تصاویر جھوٹی ہیں۔عامر لیاقت کا انتقال ان کے آبائی گھر میں ہوا جہاں وہ رہائش پذیر تھے، ان کی انتقال کے بعد گھر کی مکمل تلاشی لی گئی اور ان کا موبائل فون بھی پولیس کے پاس ہے جس سے پولیس آخری کال اور میسج کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔عامر لیاقت کے ملازمین کے مطابق عامر لیاقت اپنی موت سے قبل رات بھر کافی غمگین تھے اور رو رہے تھے۔