مزید خبریں

قربانی کے آداب کوبہرصورت ملحوظ خاطر رکھا جائے،پروفیسر محمدسلفی

کراچی( پ ر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان و رئیس جامعہ ستاریہ گلشن اقبال کراچی مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی کی ہدایت پر کراچی کے پانچوں اضلاع اور حیدر آباد سندھ میں جماعت کے جید علماء کرام سمیت نائب امیر جماعت پروفیسر محمد سلفی نے ’’ فضائل حج و عمرہ و قربانی کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال لاکھوں فرزندان توحید حج بیت اﷲ کی سعادت حاصل کرنے کیلیے عازم سفر ہوتے ہیں ۔ یہ مبارک سفر عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا پورے عالم اسلام میں کروڑوں جانوروں کی قربانی سنت ابراہیمی ؑ کے مطابق کی جاتی ہے ۔ مولانا سلفی نے کہا کہ مناسک حج و عمرہ اور شرعی قربانی کرنے کے آداب کو ہر موقع پر ملحوظ خاطر رکھنا ہر مسلمان پر فرض عین ہے۔