مزید خبریں

شہریوں نے موٹرسائیکلوں میں پیٹرول لاک لگوانے شروع کردیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور چوری کے واقعات بڑھنے کے پیش نظر شہریوں نے اپنی موٹر سائیکلوں میں پیٹرول لاک لگوانے شروع کردیے ہیںجبکہ اضافی پیٹرول ڈلوانابھی محدودکردیاہے۔دوسری جانب شہری قریبی کاموںکے لیے موٹر سائیکل پر جانے کے بجائے پیدل ترجیح دے رہے ہیں۔ایک شہری فہد صدیقی نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت بہت بڑھ گئی ہے اور موٹرسائیکل استعمال کرنا مشکل ہو گیا ہے۔