مزید خبریں

خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام رکن اسمبلی شبیر قریشی کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقا می عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کی ضمانت منظور کرلی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شبیر قریشی کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا ،ان کے خلاف تھانہ سائٹ بی میں خاتون کو ہراساں کیے جانے کا مقدمہ درج تھا۔ پولیس نے شبیر قریشی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ان کی 10ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرلی۔