مزید خبریں

بے نظیر بھٹو کی قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے،نوید بھٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے جس نظریے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار نوید بھٹی نے ایک بیان میں کیا۔