مزید خبریں

الیکشن سے قبل ہی پیپلزپارٹی بوکھلاہٹ کا شکارہے ،نثار صدیقی

 

سکھر( نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نثار صدیقی ٹاؤن بشیر آباد میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، کارنر میٹنگ میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما حاجی دیدار علی جتوئی، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری مبین جتوئی،سکھر ڈویژن کے صدر پپو خان چاچڑ سمیت منور خان چوہان، عزیز ابڑو،ظہیر بابر،عبدالستار چاچڑ، بلال سومرو، صفیہ بلوچ ،صبا بھٹیاور احمد علی کھوسو دیگر رہنمائوں و کارکنان سمیت کارنر میٹنگ نثار صدیقی ٹائون یونین کمیٹی 4 کے پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کردہ چیئرمین حبیب اللہ شیخ، وائس چیئرمین عبدالروف سومرو سمیت وارڈ کونسلر نے شرکت کی۔ کارنر میٹنگ میں یوسی کے تمام برادریوں کے معززین نے بھرپور شرکت کی اور بلدیاتی الیکشن میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ تقریب میں اپنے پرجوش خطاب کے دوران تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری مبین احمد جتوئی مخالفوں پر خوب برس پڑے اور کہا کہ الیکشن سے قبل ہی پیپلزپارٹی بوکھلاہٹ کا شکار سابق میئر ارسلان اسلام شیخ نے ہمارے تمام امیدواروں کے فارم رد کروائے انہوں نے سابق مئیر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کے اگر آپ اتنے اہل تھے تو 2015ء کی بلدیاتی الیکشن میں بلا مقابلے منتخب کیوں نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام یونین کمیٹی میں پی ٹی آئی کے امیدوار کھڑے ہیں جن سے پیپلزپارٹی خوفزدہ ہیں ان کو معلوم تھا کہ اس الیکشن میں عوام ان کو ووٹ نہیں دے گی بدترین شکست کا سامنا ہوگا انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کروڑوں روپے میں آروزز کو خرید کے اپنی کمداری کے لیے بٹھایاگیا تاکہ مخالف امیدواروں کے فارم رد کراوئیں۔