مزید خبریں

لسبیلہ ،بیراج پل کا قیام عمل میں آگیا،مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)حب نظر چورنگی گوٹھ علی جان خان مگسی اور جھنڈا خان بگٹی گوٹھ کی مین پل گزشتہ دنوں گر کر زمین بوس ہوگیا تھا جس پر مختلف الیکٹرک میڈیا سمیت پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد آج سینئر صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی،ایم این اے محمد اسلم بھوتانی اور سابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان سردارذاہ شہزاد صالح بھوتانی کی کاوشوں سے گوٹھ علی جان خان مگسی اور جھنڈا خان بگٹی گوٹھ کے مین پل کیلئے بیراج پل کا قیام عمل میں لایا ہے جس سے اہل علی جان خان مگسی،جھنڈا خان بگٹی گوٹھ کے عوام نے بھوتانی برادران اس احسن اقدام پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔