مزید خبریں

بلدیہ اعلیٰ سکھر کا اعلامیہ

سکھر (نمائندہ جسارت)بلدیہ اعلیٰ سکھر کے اعلامیہ کے مطابق واری تڑ، مقام روڈ سے متصل علاقوں میں موٹروں کی خرابی کے باعث پانی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر ہے، مسئلے کے جلد حل کیلئے میونسپل کمشنر محمد علی شیخ اپنی نگرانی میں کام کروارہے ہیں، موٹروں کی درستگی کیساتھ ہی مذکورہ علاقوں میں پانی کی فراہمی شروع کردی جائیگی۔ میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے مکینوں سے عارضی تکلیف کیلئے معذرت کی ہے اور جلد مسئلے کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔