مزید خبریں

گھارو ، نئی آبادی کے مکینوں کا قلت آب کیخلاف احتجاج

گھارو (نمائندہ جسارت)گھارو میں پانی کی شدید قلت کے باعث نئی آبادی کے مکینوں کی جانب سے مین بس اسٹاپ پر دھرنا دے کر شدید احتجاج کیا اور علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ۔تفصیلات کے مطابق گھارو شہر کے مختلف علاقوں میں پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جہاں علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں نئی آبادی کی جانب سے منصور چانڈیو جمن سموں اشرف ملاح اور میر بحر محلہ کے رہائشیوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ والوں کو شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب پانی اور ڈرینج کا نظام ٹاؤن کمیٹی انتطامیہ کے حوالے تھا جو ہر علاقہ میں پانی پہنچانے کے فرائض بخوبی سرانجام دیا کرتے تھے تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ ڈپارٹمنٹ پبلک ہیلتھ کے حوالے کردیا گیا جو نہ تو اپنے ضلع میں کوئی کام کرنے کو تیار ہے بلکہ دیگر علاقوں میں بھی کوئی کام کرتے نظر نہیں آتے اور ضلعی ہیڈکوارٹر کے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر لاکھوں کروڑوں کے بل بنارہے ہیں آبادی بڑھنے کے باوجود پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ان علاقوں میں نئی لائنیں بچھانے کے لیے تیار نہیں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اس مہنگائی میں پانی بھی پیسوں سے خریدنے پر مجبور ہیں علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ سندھ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ اسسٹنٹ کمشنر میر پور ساکرو ایٹ گھارو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر اسکا نوٹس لیتے ہوئے پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو فوری ہدایات جاری کرتے ہوئے فل فور شہریوں کو پانی سپلائی کرنے کے لیے احکامات دیے اور شہریوں کو اس بلا کی گرمی میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے۔