مزید خبریں

ٹنڈومحمدخان، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ، 6 ملزمان گرفتار

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی عبداللہ میمن کے احکامات ، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر ، ایکٹو کرمنلز ، روپوش ملزمان ، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، 6 ملزمان گرفتار ، 30 کلو گرام بھنگ 500 مین پوریاں ، 30 لیٹر تیار شدہ دیسی شراب برآمد مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عبداللہ میمن کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے پولیس کا جرائم پیشہ عناصر ، ایکٹو کرمنلز ، روپوش ملزمان اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، پولیس اسٹیشن شیخ بھرکیو کے ایس ایچ او آدم خان خشک نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون منشیات فروش مسمات سکینہ اور نرسنگ کولہی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 30 کلو گرام بھنگ منشیات کی سپلائی میں استعما ل ہونے والی کرولا کار برآمد کر تے ہوئے ، منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، تعلقہ ٹنڈومحمدخان پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او حاجی محمود لغاری نے مین پڑی سپلائرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پوری سپلائر ریاض سولنگی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 500 مین پوریاں برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، پولیس اسٹیشن سٹی ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او ظہور احمد نوناری نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دیسی شراب فروش ملزم سجاد عرف سجو خاصخیلی کو گرفتا ر کر کے اس کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے منشیا ت ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، ایک دوسری کارروائی میں سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ظہور احمد نوناری نے روپوش ملزمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک روپوش ملزم شبیر زؤر کو گرفتار کر لیا جوکہ پولیس کو مطلوب تھا ، پولیس اسٹیشن ٹنڈوغلام حیدر کے ایس ایچ او کاشف خواجہ نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دیسی شراب فروش ملزم سجاد شیخ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔