مزید خبریں

کھڈرو،جے ڈی اے قیادت ووٹر سے شناختی کارڈ لے رہی ہے ،نوید ڈیرو

کھڈرو(نمائندہ جسارت) پی پی پی کے ایم این اے نوید ڈیرو ، سابق ایم پی اے رانا حاجی عبدالستار راجپوت سیکڑوں گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ اور کھڈرو میں ہنگامی پریس کانفرنس جی ڈے قیادت پر ووٹرز سے ان کے شناختی کارڈ لے کر اپنے پاس رکھ لینے کا الزام۔تفصیلات کے مطابق کھڈرو پی پی پی کے ایم این اے نوید ڈیرو ، سابق ایم پی اے رانا حاجی عبدالستار راجپوت سیکڑوں گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ مختلف مقامات گائوں میر مقبول ٹالپور ،وڈیرہ بروہی ، دیھ 15 /16 جمڑائو اور دیگر مقامات پر کارنر میٹنگ کی اور کھڈرو میں پی پی پی الیکشن آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈے قیادت پر ووٹرز سے ان کے شناختی کارڈ لے کر اپنے پاس رکھ لینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین نے ووٹرز سے جھوٹے وعدے کرکے ابھی سے ہی ان کے شناختی کارڈ لے کر رکھ لیے ہیں خاص طور پر اقلیتی برادری سے قبل از وقت شناختی کارڈ لے لینا انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے کارڈ انہیں واپس کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی اے نے ہمیشہ دھاندلی کرکے الیکشن جیتے ہیں لیکن اب کی بار جیالے انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ اس موقع پر پی پی رہنما حاجی مبارک بروہی تعلقہ سنجھورو کے صدر شیر محمد رند کھڈرو پی پی کے صدر میر فیض اللہ تالپور پی پی منارٹی ونگ کے صوبائی رہنما سندر داس کیاتیانی کنگ سرور ملک اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔