مزید خبریں

شہری مسائل کے حل کیلیے کسی مسیحا کے منتظر ہیں،مولاناحزب اللہ جکھرو

سکھر (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ سکھرکے شہری مسائل کے حل کیلیے کسی مسیحا کے منتظر ہیں، جماعت اسلامی شہریوں کو متبادل قیادت فراہم کریگی جو ان کے مسائل حل اور تقدیر کو بدل دیگی، سکھر میں انتخابی مہم کے دوران ووٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یو سی 6اور 7 سمیت تمام حلقوں یو سیز میںجماعت اسلامی کے پینل امیدوار ڈور ٹو ڈور جا رہے ہیں اور ملاقاتیںکر کے حلقہ کے عوام کو صورتحال سے آگاہ کر کے اس بار ترازو کو ووٹ دینے کی درخواست کر رہے ہیں،ترازو کامیاب ہو گا اور سکھرکی تقدیر کو بدل دیگا، سکھر تباہی کا شکار ہے، شہر کو ایسی دیانتدار محب وطن عوام دوست قیادت کی ضرورت ہے جو لوگوںکے دکھ درد کا احساس رکھتی ہو اور سکھر کے عوام کو پینے کا صاف پانی دے ، صحت صفائی ،گندگی ، سیوریج سسٹم کے مسائل کو حل کرے، خوبصورت روڈ ، پارک تعلیمی ادارے ، بنا کر دے ، ایسے فرد کا منتظر ہے جو ان کا میسحا بن سکے،انہوں نے سکھر کے شہریوں ہاریوں وکلا تاجروںسے اپیل کہ وہ جماعت اسلامی کے نشان ترازو کو ووٹ دیکر مسائل کو حل کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سکھر میں بھرپور طور پر حصہ لے رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ میں پانی کی قلت کا سامنا ہے جس کے باعث کسانوں آبادگاروںکو پانی نہیںمل رہا ، جو کہ پریشان ہیں،پانی کے پینے کی قلت ہے، ٹکر مائیکرویو نیو پنڈ نمائش روڈ سے قریشی روڈ تک پندرہ برس سے تعمیر نہیںہوا، عوام کو سخت تکلیف ہے، رائل روڈ نمائش چوک کب بنیں گے کچھ پتا نہیں عوام مشکلات سے دوچار ہیںان ترقیاتی کاموںکا بجٹ کہاں جا رہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، روڈ کیوںنہیں بن رہے ، انسان رہ رہے ہیں ، حکومت انتقامی کارروائی کر رہی ہے، جہاں گزشتہ انتخابات میں انہیںووٹ نہیں ملا ہے ان علاقوں کے مکینوں کو تنگ کیا جارہاہے، اور انہیں سہولیات نہیں دی جا رہیں،روڈ راستے نہیں بنا ئے جا رہے ہیں۔