مزید خبریں

ٹنڈومحمد خان،55 سالہ شخص کی خودکشی

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)گاؤں ستر موری کے رہائشی 55 سالہ شخص کا اقدام خودکشی ، ایمبولینس نہ ہونے کے باعث پولیس موبائل میں لاش کو ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا گیا ، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ ٹنڈو محمد خان کے قریبی گاؤں ستر موری کے رہائشی 55 سالہ شخص علی حسن ولد محمد عیسی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی جس کی لاش کو ایمبولینس نہ ہونے کے باعث پولیس موبائل میں ڈال کر ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا گیا ، بعد ازاں لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ، خودکشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔