مزید خبریں

الیکٹرانک گاڑیوں کے درآمدی بل میں50 فیصد کمی لائی جاسکتی ہے

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ہائبرڈ الیکٹرانک گاڑیوں کے استعمال سے ملک کے درآمدی بل میں50 فیصد کمی لائی جاسکتی ہے۔ انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے کہا ہے کہ الیکٹرک موٹرز ” میک ان پاکستان” کے نظریہ کے تحت اقدامات کررہی ہے اور اندرون ملک ہائبرڈ الیکٹرک کاروں کی تیاری پر 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔پاکستان دنیا بھر میں گاڑیاں تیارکرنے والا 35 واں بڑا ملک ہے اور آٹو موبائلزکی صنعت ملک میں تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں شامل ہے جس کا ملکی جی ڈی پی سے حصہ 2 سے 3 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال 2022 میں کمپنی اپنی پیداواری صلاحتیوں سے استفادہ کرت یہوئے 90 ہزار گاڑیاں تیار کرے گی۔ علی اصغر جمالی نے کہا کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے ملک کے درآمدی بل میں 50 فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔