مزید خبریں

ہائی نون لیبارٹریز کی آمدن میں 30 فیصد اضافہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) رواں کیلنڈر سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدن میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال جنوری تامارچ 2021 کے دوران ہائی نون کو 409 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا تاہم رواں سال جنوری تامارچ 2022 کے لئے کمپنی کا بعد از ٹیکس نفع 534 ملین روپے تک بڑھ گیا۔اس طرح سال 2021 کے مقابلہ میں کیلنڈر سال 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 125 ملین روپے یعنی 30.56 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کمپنی کے خالص منافع میں اضافہ کے نتیجہ میں اس عرصہ کے لیے ہائی نون کی فی حصص آمدن بھی گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کی 10.74 روپے فی حصص آمدن کے مقابلہ میں جنوری تامارچ 2022 کے لئے 14.02 روپے فی حصص منافع تک بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران ہائی نون کے عمومی منافع میں 23.43 فیصد جبکہ قبل از ٹیکس آمدن میں 29.95 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔