مزید خبریں

ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے انتخابات

لاہور (کامرس ڈیسک) تاجر رہنما وچیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہور چوہدری محمد عدیل بھٹہ،سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی،وائس چیئرمین سید عباس احسن نے پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے سینئر رہنما اور لاہور چیمبرز کے سابق نائب صدر فہیم الرحمان سہگل کو پیاف کا بلامقابلہ چیئرمین، ہارون شفیق چوہدری کو سینئر نائب صدر اور راجہ عدیل اشفاق کو وائس چیئرمین پیاف منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ ہے کہ پیاف ہمیشہ صنعتکاروں اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہی ہے جس کے باعث لاہور کی تاجر و صنعتکار برادری ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔پیر کے روز جاری اپنے مشترکہ بیان میں ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی کہ نئے عہدیداران پیاف کے پلیٹ فارم سے معاشی مسائل کے حل کیلئے موثر انداز میں کاوشوں کو ممکن بنا ئیں گے۔چیئرمین چوہدری محمد عدیل بھٹہ نے کہا کہ پیاف کے نئے عہدیداران تاجروں و صنعت کاروں کے نمائندہ ہیں اور وہ ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اس لیے نئے عہدیداران صنعتکار و تاجر برادری کی بہتر انداز میں خدمت کریں گے۔