مزید خبریں

محمود کوٹ ٹرمینل پر فائر ٹینڈرتعینات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئل مارکیٹنگ کمپنی ( او ایم سی )گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (GO)نے محمود کوٹ ٹرمینل پر فائر ٹینڈرتعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔نئے فائر ٹینڈر سے محمود کوٹ ٹرمینل پر نہ صرف آگ بجھانے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ کسی ہنگامی صورتحال میں ارد گرد کے علاقوں اورقریب میں واقع دیگر آئل تنصیبات کے لیے بھی 24/7 گھنٹے دستیاب ہوگا۔ اس اقدام کے تحت ایک نیا ٹرک خرید کر اسے 4ہزار لیٹر پانی اور 500 لیٹر فوم کی گنجائش کے ساتھ فائر ٹینڈر میں تبدیل کیا گیا۔فائر ٹینڈر کو محمود کوٹ ٹرمینل پر تعینات کیا گیا ہے جس کا انتظام GO کی آپریشنز ٹیم کے پاس ہے ۔