مزید خبریں

کراچی میں سنگل کنٹری نمائش کا انعقاد دسمبر میں ہوگا،ایرانی قونصل جنرل

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ایران کراچی میں دسمبر 2022 میں سنگل کنٹری نمائش منعقد کرے گا، ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ ایگریمنٹ کو وسعت دی جائے، تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایران کے ساتھ سرکاری بینکنگ چینل قائم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے دورہ کے موقع پر ممبران سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے ملک نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے دسمبر 2022 میں کراچی میں سنگل کنٹری نمائش منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔