مزید خبریں

پاکستان چین اشتراک سے سرخ مرچ کی پیداوار میں اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان چین اشتراک کار سے سرخ مرچ کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم سی سی) کے ایگریکلچرل پراجیکٹ لیڈر برائے پاکستان دائی با نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں 6 مختلف ماڈل فارمز میں 300 ایکڑ رقبہ پر سرخ مرچ کاشت کی گئی جس سے تقریبا 700 ٹن خشک سرخ مرچ کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔