مزید خبریں

ماحول دوست اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، ڈاکٹر مسعود ارشد

اسلام آباد (اے پی پی)ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے سینئر ڈائریکٹر فٹ پرنٹ ڈاکٹر مسعود ارشد نے آرگینک کپاس کی پیداوار کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی پیداوار میں اضافہ کے لیے اخراجات میں کمی اور ماحول دوست اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں جس سے کاشتکار طبقہ کے وسائل آمدن میں بھی اضافہ ہوگا اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ڈاکٹر مسعود ارشد نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کپاس پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک جبکہ ایشیا میں سپننگ کی پیداواری صلاحیتوں کے حوالے سے تیسرا بڑا ملک ہے۔