مزید خبریں

گرے لسٹ سے نکلنے کی امید اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالے جانے پر وابستہ امیدوں اور بڑے پلیئرز کی جانب سے نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 400پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھر 42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں64ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری تیزی کے باعث67.42فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کو کاروبار کا آغاز تیز ی کے ساتھ ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ریفائنری ،فوڈز ،سیمنٹ ،ٹیلی کام سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 42400پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام سے قبل تکنیکی کریکشن کے سبب انڈیکس 42100پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 410.60پوائنٹس کا اضافہ ریکار ڈکیا گیا جس سے انڈیکس 41730.16 پوائنٹس سے بڑھ کر42140.76پوائنٹس ہو گیا اسی طرح162.94پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 15937.89پوائنٹس سے بڑھ کر16100.83پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28504.16پوائنٹس سے بڑھ کر28767.12پوائنٹس پر بندہوا۔ کاروباری تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 64ارب39لاکھ43ہزار358روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب3 8ارب46 کروڑ81لاکھ26ہزار73روپے سے بڑھ کر 70کھرب 2ارب47 کروڑ20لاکھ80 ہزار431روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکو 9ارب روپے مالیت کے 28کروڑ 29لاکھ31ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 4ارب روپے مالیت کے 16کروڑ21لاکھ79ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 353کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے238کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،95میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے سینر جیکو پاک 3کروڑ19لاکھ ،ہم نیٹ ورک 1کروڑ76لاکھ ،پاک ریفائنری 1کروڑ 71لاکھ ، آئل بوائے انرجی 1کروڑ23لاکھ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ6لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔کاروبار کے لحاظ سے باٹا پاک کے بھائو میں121.25روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔