مزید خبریں

ایل پی جی کی درآمدات میں 44 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ملک میں ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 44 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2022 تک کی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 607 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 44 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 423 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ مئی 2022 میں ایل پی جی کی درآمدات پر50 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 102 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 25 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں ایل پی جی کی درآمدات میں 16 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔