مزید خبریں

پاکستان،برطانیہ نیو پرسپیکٹیو سیزن پر پولی نیشنز کے ساتھ شراکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)برٹش کونسل پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان-برطانیہ نیو پرسپیکٹیو سیزن پر پولی نیشنز کے ساتھ شراکت کر رہی ہے۔ شراکت داری کا مقصد پولی نیشنز کے موضوعات پر ایک فنکارانہ ردعمل پیدا کرنے کی کوشش ہے، جس میں وسیع تر تعلق کا سیلیبریٹ کرنا اور ثقافت کی کراس پولی ننیشن کو بڑھانا اور شاہراہ ریشم کے ساتھ سفر کے اثرات اور چائے کی تاریخ کو تلاش کرنا شامل ہے۔نیو پراسپکیٹو دونوں ممالک کی ثقافتی دولت اور عصری تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے، ثقافت، تخلیق اور تعلیم کے شعبوں کے لیے پیشہ ورانہ تعاون کو آسان بناتا ہے، دیرپا شراکت داریوں کی تعمیر کے ذریعے مشترکہ مستقبل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔