مزید خبریں

ایس ایم ای ملک کی معیشت میں اہم ہیں ،شیخ امتیاز حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایس ایم ای ملک کی معیشت میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیںیہ بات پاکستان یو ایس اے بزنس کونسل ایف پی سی سی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شیخ امتیاز حسین نے میٹنگ کے موقع پر کہی اس موقع پرامریکہ پاکستان بزنس کونسل کے گلوبل سیکریٹری سید ناصر وجاہت کو وائس چیئرمین کے لئے نامزد بھی کیا گیا تقریب کے موقع پر مسلم محمدی،جاوید مٹی والا،انیس بمبانی،راشد عزیز،عاطف خان، مصطفی ہمایوں باگپتی،جواد لاکھانی،مظہر مجید،محمد حنین،روقیہ فاروق،ڈاکٹر زاہد انصاری،عقیل شیخ،انور گو،فاروق کباڈیا،سعید راجپوت اور دیگربھی موجود تھے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ پاکستان سے یو ایس اے کو ایکسپورٹ 6بلین ڈالرز سے تجاوز کر چکی ہے اگر حکومت تاجر برادری کے ساتھ تعاون کرے تو ایکسپورٹ کو 10بلین ڈالرز تک پہنچایا جا سکتا ہے انہوںنے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ،فشری اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں جبکہ غیر ملکی تاجروں کے ساتھ آم ریڈیشن پلانٹس میں مزید بہتری کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ گزشتہ 25 سالوں کے دوران امریکہ کو پاکستان کی برآمدات میں 4.79 فیصد سالانہ کی شرح سے اضافہ ہواہے۔