مزید خبریں

گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان، کاٹی کا مسرت کا اظہار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر سلمان اسلم نے پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے گرے لسٹ سے نکالے جانے کے امکان پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے مل کر بھرپور انداز سے حکمت عملی مرتب کی جو قابل تعریف ہے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی پہلے 27 اور بعد میںمزید شرائط پوری کرکے ثابت کردیا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جو تمام تر مسائل کے باوجود امن اور بھائی چارگی کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو فوری طور پر گرے لسٹ سے باہر نکلنے تک سفارتی سطح پر اپنی کوششوں کو جاری رکھنا چاہیئے، اور کامیابی کے حصول کے لئے تمام اداروں کو مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ پاکستان مخالف قوتیں ابھی بھی پاکستان کو گرے لسٹ سے باہر نہ نکالنے کی لابنگ میں مصروف عمل ہیں۔ صدر کاٹی نے کہا کہ پاکستان کیلئے خطرہ ابھی ٹلا نہیں، رواں سال اکتوبر میں فیٹف کی ٹیم کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ فیٹف کے آئندہ صدر ہندوستانی نژاد ہیں۔ سلمان اسلم نے کہا کہ حکومت اور تمام اداروں کو محتاط رہنا چاہیے تاکہ دشمن کی سازش کو ناکام بنا سکیں۔