مزید خبریں

گوگل کے وفد کا مختلف کالجز اور اسکولوں کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی ادارہ گوگل کے وفد جس میں سنگاپور، مائیشیا، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے گوگل کلاؤڈ، گوگل فار ایجوکیشن، گوگل ورک اسپیس ٹیم نے کنٹری پارٹنر ٹیک ویلی کی دعوت پر گزشتہ ہفتہ پاکستان کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پاکستان کے تعلیمی اور عوامی شعبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا تاکہ گوگل کے جدید ترین ٹولز اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے انہیں مزید بہتر بنایا جاسکے۔ ایک ہفتہ پر محیط اس دورے کا آغاز لاہور میں متعدد ملاقاتوں سے ہوا، وفد نے نجی شعبہ کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے دورے میں طلباء اور اساتذہ سے ملاقاتیں کی اور ٹیکنالوجی کو اپنانے کی موجودہ صلاحیتوں اور مستقبل کے منصوبوں کاجائزہ لیا تاکہ سیکھنے کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ وفد نے پنجاب کے آئی ٹی منظرنامہ سمیت اسکول ،کالجوں اور اسٹارٹ اپس کو سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار اداکرنے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے حکام سے بھی ملاقات کی۔ وفد نے کنٹری پارٹنر ٹیک ویلی کے ساتھ وفاقی وزارت تعلیم کا بھی دورہ کیا اور ٹیک ویلی اور وزارت تعلیم کے درمیان مفاہمتی خط (LOU)پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی جس کا مقصد اسکول سے باہر 22.4ملین سے زائد بچوں کے لیے کام کرنے کے گوگل ٹولز اور ٹیکنالوجیز کا استعمال آسان بنایا جاسکے۔