مزید خبریں

شیعہ ہیلتھ گاربیج لفٹنگ کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائے،عقیل خانزادہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایڈ منسٹر یٹر فا خر شاکر و میونسپل کمشنر سید شفیق احمد شاہ نے ہدایت کی ہے کہ شعبہ ہیلتھ کو اپنا مثالی کردارادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ عقیل احمد خانزادہ و دیگر افسران سے کہا کہ شعبہ ہیلتھ میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں تیزی لانے اور گاربیج لفٹنگ کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنانے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔ ڈائریکٹر ہیلتھ عقیل احمد خانزادہ ودیگر افسران نے عملے کو کام میں تیزی لانے اور مزید بہتری کیلیے اقدامات کریں اور اپنے کاموں پر توجہ دیں لطیف آبادیونٹ نمبر 2-4-6 اور یونٹ نمبر 7-8لطیف آباد کے مختلف ایریاز میں نالیوں کی صفائی کی گئی،گلی،محلوں سے کچرا اٹھایا گیا روڈ، چوراہوں اور فٹ پاتھوں کی صفائی کروائی گئی سڑکوں کے اطراف سے کچرا اٹھایا گیا الوحید کالونی خواجہ غریب نواز،یونٹ نمبر 10 اور آٹوبھان روڈ،یونٹ نمبر 11کے مختلف علاقوں میں گلی،محلوں میں جھاڑو ورک کیا گیا نالیوں سے سلٹ نکالی گئی کچرااٹھایا گیا،آٹوبھان میں روڈ اور چوراہے پر جھاڑو ورک کیا گیا سڑک کے دونوں اطراف کچرااٹھایا گیا ہے،جگہ جگہ سے گاربیج لفٹنگ کی گئی،میرفضل ٹاؤن، بنگالی کالونی اور جی او آر میں نالیوں کی صفائی کی گئی، جھاڑو ورک کیا گیا اور جگہ جگہ سے کچرا اٹھایا گیا۔ پٹھان کالونی،پکاقلعہ،شاہی بازارگرونگر اور پھلیلی، الفضل ٹاون کے علاقوں میں گلی اور محلوں میں جھاڑو ورک کیا گیا نالیوں کی صفائی کی گئی گلی اور محلوں سے کچرا اٹھایا گیا اور کچرا کنڈیوں سے گاربیج لفٹنگ کی گئی مسلم ٹاون فقیر کا پڑ، ٹنڈو آغا،کچاقلعہ اور حیدر چوک، سڑکوں اور چوراہوں پر جھاڑو ورک کیا گیا نالیوں کی صفائی کی گئی گلی اور محلوں سے کچرا اٹھایا گیا سڑک کے اطراف سے گاربیج لفٹنگ کی جارہی ہے صفائی ستھرائی اور گاربیج لفٹنگ کوروزانہ کی بنیاد پر یقینی بنانے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔عوام کو کتے کے کاٹنے سے بچانے کیلیے مہم کو جاری رکھا جاراہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کیئے جارہے ہیں تا کہ حیدرآباد کی عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔