مزید خبریں

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ،ایاز پلیجو

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ ایک جانب روزگار کے مواقع ختم ہورہے ہیں تو دوسری جانب مہنگائی عروج پر ہے جس کے باعث مزدور‘ ہاری غریب آدمی سخت معاشی بدحالی کا شکار ہے مہنگائی کے غریب کی زندگی عذاب بنادی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے عوام جے یار مرے ناجائز منافع خور مافیا سرگرم ہے ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہیں اپنے ملک میں پیدا ہونے والی اشیاء کی قیمت بلند تر سطح پر ہیں معاشرے میں بھوک بدحالی پھیل چکی ہے وفاقی اور صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں سندھ کو مال غنیمت کے سمجھ کر لوٹا جارہا ہے حکمران روزنامہ کی بنیاد پر مہنگائی کے بم گرارہے ہیں جس کے باعث لوگ خود کشیوںپر مجبور ہیں انہوں نے کہاکہ باری باری حکومت کرنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا سندھ میں فصلوں کے علاوہ پینے تک کے لئے پانی موجود نہیں ہے انہوںنے کہاکہ 14سال سے مسلسل اقتدار میں رہنے کے باوجود پیپلز پارٹی نے سندھ کو عوام کو کچھ نہیں دیا سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالا جارہاہے فصلیں سوکھ رہی ہیں اور عوام بدحال ہیں جبکہ پی پی مسلسل اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے۔