مزید خبریں

جیکب آباد: گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، شہر تاریکی میں ڈوب گیا

جیکب آباد(نمائندہ جسارت ) جیکب آباد اور گردونواح میں تیز ہوا کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ،بجلی بند ہونے سے پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔ پیر بخاری فیڈر سمیت دیگر علاقے ساری رات بجلی سے محروم رہے جس کے باعث مکینوں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا، ناکارہ سیوریج سسٹم ، حال ہی بننے والی سڑکوں میں برسات کے پانی کے اخراج کا کوئی انتظام نہ ہونے کے باعث شہر کی گلیاں اور شاہراہیں تالاب بن گئیں ، پیدل چلنا بھی محال ہو گیا۔