مزید خبریں

حیدرآباد: سماجی رہنما کا انسانی حقوق کے کام کے دعویدار کے خلاف احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سماجی رہنما رخسانہ قائم خانی نے حیدرآباد پریس کلب میں فریدہ خان‘ سفینہ صفدر‘ عائشہ انصاری‘ ریشماں ‘ سیما مرزا ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ انسانی حقوق کی آڑ میں سماجی کام کے دعویدار سکندر لاشاری‘ روبینہ انصاری خواتین میں منشیات فروشی کر رہا ہے سماجی کام کی آڑ میں خواتین کو پھنساکر ان کو بلیک میل کرکے حراساں کرنا ان کا کام ہے کچھ دن قبل سکندر لاشاری اور روبینہ انصاری نے ہم سمیت دیگر خواتین پر بچوں کو اغوا کرنے اور خواتین کا کاروبار کرنے کا جھوٹا بے بنیاد الزام عائد کردیا روبینہ کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے لہٰذا چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ‘ ڈی آئی جی حیدرآباد‘ ڈی جی رینجرز‘ ایس ایس پی حیدرآباد سمیت دیگر سماجی کام کی آڑ میں مکروں کام کرکے ملک وقوم کا نام بدنام کرنے والے سکندر لاشاری اور روبینہ انصاری کے معاملات کا نوٹس لیکر خواتین کو انصاف دلائیں۔