مزید خبریں

حیدرآباد:میونسپل کمیٹی ٹنڈوجام کے ملازمین کا مسائل کے حل کیلیے مظاہرہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میونسپل کمیٹی ٹنڈوجام کے ملازمین کی تنظیم جئے لطیف ایمپلائز یونین کی جانب سے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ایوب لاہوتی، دیدار علی برڑو، سینگار علی بھنڈ، سید آفتاب شاہ، طیب حسین گاہو ودیگر کی قیادت میں پریس کلب ٹنڈوجام کے سامنے مظاہرہ کیا گیا اور حیدرآباد میرپورخاص روڈ پر دھرنا دیا گیا، مظاہرین میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی بڑھتی ہوئی ناجائزیوں کیخلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے 50 کے قریب ملازمین کو ابھی تک تنخواہ نہ دے کر زیادتی کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ پچھلے سال کی بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ نہ دینے اور تنخواہوں میں لگی انکریمینٹ گزشتہ 2 ماہ سے نہ دے کر ملازمین کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے۔ رہنماؤں نے میونسپل کمیٹی انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ میونسپل کے رہتے ہوئے ملازمین کو اگر 2 دن کے اندر تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو پورے ٹنڈوجام کے ڈسپوزل پمپنگ مشین نہ چلا کر سیوریج سسٹم کو مکمل طور پر بند کیا جائے گا اوردفاترکی مکمل تالا بندی کی جائے گی۔