مزید خبریں

حیدرآباد: خاتون کا با اثر شخص اور چیئرمین کیلیے اُمیدوار کیخلاف احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کے علاقے ماروی ٹاؤن کے علاقے کی رہائشی یاسمین نے اپنے بچوں سمیت علاقے کے بااثرشخص اور چیئرمین کے اُمیدوار علی حسن ملاح کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ علی حسن ملاح کو سیاسی پارٹی‘ پولیس اور حیسکو افسران کی پشت پناہی حاصل ہے مذکورہ شخص علاقے میں بجلی کی چوری سمیت دیگر غیر قانونی دھندوں میں ملوث ہے پیسہ نہ دینے پر علی حسن ملاح نے غریبوں کی زندگی عذاب بنادی ہے۔