مزید خبریں

بینظیر نے شاندار کردار اور عمل سے دنیا میں سندھ کا نام روشن کیا،سعید الزماں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزماں عاطف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج کا سندھ کی اس عظیم ہستی کا جنم دن ہے، جو بہادری کی علامت تھی ، سندھ کی بیٹی اور بہادری کی علامت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو جنم دن کے سلام پیش کرتا ہوں، شہید بینظیر بھٹو نے اپنے شاندار کردار اور عمل سے پوری دنیا میں سندھ کا نام روشن کیا۔ بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزماں عاطف نے کہا کہ لوگ تو کئی ہیں جو دنیا میں آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں قیامت تک یاد رکھا جائے گا اور ان کے بچھڑنے کا دکھ ہمیشہ رہتا ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو بھی ایسی ہی شخصیات میں سے تھیں جو دلوں پر راج کرنے کے لیے پیدا ہوئیں تھیں ۔ بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزماں عاطف نے کہا کہ محترمہ کا جنم تو ایک مرتبہ 21 جون کو ہوا تھا لیکن ان کی موت کئی مرتبہ ہوئی تھی ، لیکن ہر مرتبہ ایک نیا جوش اور حوصلہ بن کر عوام کی طاقت بنا۔