مزید خبریں

حیدرآباد: مین پوری فروش فروخت کرتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نڈو یوسف پولیس کی چھاپا مار کارروائی، منظم مین پوری فروش خام مال و تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتارتھانہ ٹنڈو یوسف ڈی ایس پی لیاقت حسین جسکانی کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپکٹر نثار احمد ہالیوپوٹو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے منظم مین پوری فروش فیاض رحمن کو مین پوری فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی شکیل عرف کالا دادا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد 300 عدد تیار شدہ مین پوری اور مختلف کٹوں میں 55 کلو خام مال میں پوری کو پولیس تحویل میں لے لیا گیاگرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ٹنڈو یوسف پولیس نے گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔