مزید خبریں

جیکب آباد: جمس اسپتال میںمنظور نظر میڈیسن ہائوس سے ادویات کی خریداری کا انکشاف

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جمس اسپتال میں سابق ڈائریکٹر کی بد انتظامی کا تسلسل جاری ہے مالیاتی سال کے اختتام میں بجٹ نکلوانے کے لیے افسران مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمس میں جون کے مہینے میں 5 دنو ں کے اندرلوکل پرچیز کے نام پر منظور نظر میڈیسن ہائوس سے لاکھوں روپے کی ادویات کی خریداری دکھائی گئی ہے جبکہ ریٹ کنٹریکٹ کے تحت مختلف کمپنیوں سے ایک کروڑ 44لاکھ 35ہزار سے زائد کی ادویات خریدی گئی ہیں لیکن اس کے باوجود جمس اسپتال میں ادویات کی قلت برقرار ہے مریضوں کی جانب سے ادویات نہ ملنے کی شکایات عام ہیں۔ سکینہ ،گل شیر اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ جمس اسپتال میں ڈاکٹر کی تجویز کردہ مکمل ادویات نہیں دی جا رہی ،5 میں سے 2 ملتی ہیں ہفتے کا کورس تک پورا نہیں دیا جاتا 3 دن کی دوا دی جاتی ہے دور درازسے آنے والا خرچہ کرکے دوبارہ جمس آئے یہ تو زیادتی ہے۔