مزید خبریں

ٹنڈو محمد خان: زرعی پانی کی قلت کیخلاف مظاہرہ ودھرنا ، شٹر ڈاؤن ہڑتال

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)تحصیل بلڑی شاہ کریم سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں آبادگاروں نے بلڑی شاہ کریم شورکی مائینر شاخ ، کھراڑی شاخ، ڈھاٹ شاخ ، نصیر واہ شاخ میں زرعی پانی کی قلت کیخلاف مقامی آبادگاروں زاہد خان رند ، اعظم خان رند ،شہک خان رند ، حاجی محمد اسماعیل میمن ودیگر کی قیادت میں محکمہ آبپاشی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی اور سجاول ٹنڈومحمدخان روڈ پر احتجاجی دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا ، جس کے باعث سجاول ، حیدرآباد اور ٹنڈومحمدخان جانے والی ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی ، مظاہرین نے محکمہ آبپاشی کیخلاف سخت نعریبازی کی، آبادگاروں کی اپیل پر بلڑی شاہ کریم میں شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی گئی ، جس کے باعث تمام دکانیں بند رہیں۔ اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں کئی ماہ سے زرعی پانی فراہم نہیں کیا جارہا ، جس کے باعث ہماری لاکھوں روپے مالیت کی فصلیں بتاہ ہوگئی ہیں ، جس کے باعث ہماری زمینیں بنجر ہوگئی ہیں ،دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد اور مویشیوں کے لیے بھی پینے کا پانی تک میسر نہیں جس کے باعث عام آدمی پینے کا پانی دور دراز کے علاقوں سے بھر کر لانے پر مجبور ہے۔